روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے جشن میلاد کی مناسبت سے مرکزی قرآنی محفل کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے جنرل سیکرٹریٹ کی جانب سےحضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے جشن میلاد کی مناسبت سے قرآنی محفل کا انعقاد کیا گیا۔

یہ بابرکت محفل روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے صحن مقدس میں منعقد ہوئی، جس میں روضہ مبارک کے متعدد عہدیدار ن اور زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

روضہ مبارک کی مرکزی تقریبات کی کمیٹی کے رکن ڈاکٹر مشتاق العلی نے کہا: یہ قرآنی اور روحانی محفل حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت کی مناسبت سے منعقد کی گئ ، جس میں شیخ علی موحان نے حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ کی سیرت مبارکہ کے اہم گوشوں پر روشنی ڈالی۔"

انہوں نے مزید کہا کہ اس قرآنی محفل میں مقامات مقدسہ کے قاری حضرات سید حیدر جلوخان، سید محمد رضا الزبیدی اور سید عمار حلی نے بھی شرکت کی اور ر اپنی تلاوت سے محفل کو معطر کیا۔

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) اہل بیت علیہم السلام کے ایام اور مناسبات کے احیاء کے لیے مختلف ثقافتی اور دینی سرگرمیوں کا اہتمام کرتا ہے، تاکہ معاشرے کے مختلف طبقات میں دینی آگاہی کو فروغ دیا جا سکے اور حقیقی اسلامی اقدار کو مستحکم کیا جا سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: