شعبہ تعلقات عامہ کے یونیورسٹی اینڈ سکول ریلیشنز ڈویژن کے رکن جناب علاوی حسین علی نے کہا، "شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے بغداد کی یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کی کیمیکل انجینئرنگ فیکلٹی کے 25 اساتذہ پر مشتمل ایک تعلیمی وفد کے لیے ایک ثقافتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔"
انہوں نے مزید کہا کہ "اس پروگرام میں وفد کو مقدس حرم کے مختلف منصوبوں کا تفصیلی تعارف کرایا گیا، جس کے بعد وفد نے روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کی زیارت کی سعادت حاصل کی۔ اس موقع پر وفد کے اعزاز میں روضہ مبارک کے مہمان خانہ میں ظہرانے کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔ وفد نے روضہ مبارک کے الکفیل میوزیم کا دوراہ بھی کیا۔"
وفد میں شامل کیمیکل انجینئرنگ فیکلٹی کے ڈین ڈاکٹر خالد عجمی سكر نے پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر روضہ مبارک حضرت عباس (ع) اور اس دورے کے منتظمین کا شکریہ ادا کیا، اور کہا کہ وفد کو حرم مقدس کے مختلف منصوبوں سے آگاہی کا موقع ملا، جو معاشرتی خدمت کے میدان میں بے مثال کردار ادا کر رہے ہیں۔










