روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے مستنصریہ یونیورسٹی میں دوران تعلیم عراقی عبایا کی ملتزم 650 طالبات کو اعزاز سے نوازا گیا۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے مستنصریہ یونیورسٹی میں منعقد کئے جانے والے شذا العصمة فیسٹیول کی سرگرمیوں کے حصے کے طور پر دوران تعلیم عراقی عبایا کی ملتزم 650 طالبات کو اعزاز سے نوازا گیا۔

یہ فیسٹیول روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے شعبہ فکر و ثقافت اور شعبہ تعلقات عامہ کے زیر اہتمام اور مستنصریہ یونیورسٹی کے تعاون سے حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کےجشن میلاد کے موقع پر منعقد کیا گیا تھا، جس کا مقصد حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی شخصیت اور عظمت کو اجاگر کرنا تھا۔

شعبہ فکری اور ثقافتی امور کے سربراہ سید عقیل ال یاسری، نے کہا: "اس تہوار میں مستنصریہ یونیورسٹی کی تمام فیکلٹیز کی عبایہ کی ملتزم طالبات کو اعزاز سے نوازا گیا،جو کہ حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا ے جشن میلاد کی خوشی میں منعقد کیا گیا۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "اس اعزاز کا مقصد خواتین کو حجاب کی اہمیت اور اس کی قدرو منزلت سے روشناس کرانا ہے کیونکہ حجاب خواتین کی پاکیزگی اور عفت کا مظہر ہے۔"

انہوں نے بتایا کہ "یہ پہلا اقدام نہیں ہے، ہم اس پہلے بھی دیگر جامعات میں عبایا کی ملتزم طالبات کو خراجِ تحسین پیش کر چکے ہیں۔"

شعبہ تعلقات عامہ کے یونیورسٹی اینڈ سکول ریلیشنز ڈویژن کے سید ماھر خالد نے کہا، " روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے مستنصریہ یونیورسٹی میں دوران تعلیم عراقی عبایا کی ملتزم 650 طالبات کو اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ "یہ عبایا عراقی ثقافت کی شناخت اور علامت ہے اور عفت و حیا کے معانی کو اجاگر کرتی ہے۔"

انہوں نے کہا کہ "اس فیسٹیول میں مختلف ثقافتی سرگرمیاں شامل تھیں، جن کا مقصد طالبات میں ثقافتی شعور کو فروغ دینا اور اُنہیں اس عبایا سے وابستگی پر خراجِ تحسین پیش کرنا تھا، کہ عراقی خواتین کی تہذیبی شناخت اور ان کی عفت و وقار کی علامت ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: