شعبۂ تربیت و تعلیم نے الأذن الواعية مقابلے کے شرکاء اور معاونین کو اعزاز سے نوازا ہے

روضۂ مبارک حضرت عباس (ع) کے شعبۂ تربیت و اعلی تعلیم نے الأذن الواعية مقابلے میں حصہ لینے والے 16 مدارس جن میں العمید گروپ کے اسکول بھی شامل ہیں، کے طلباء و طالبات اور اس مقابلے کے انعقاد میں معاونت کرنے والی تمام متعلقہ شخصیات کو اعزازات سے نوازا ہے۔​

شعبۂ تربیت و تعلیم نے اس مقابلے کا تیسرا ایڈیشن 1000 سے زائد طلباء و طالبات کی شرکت سے منعقد کیا۔​

اس اعزازی تقریب میں روضۂ مبارک حضرت عباس (ع) کے شعبۂ تربیت و تعلیم کے سربراہ ڈاکٹرعباس الدہ الموسوی اور دیگر شعبوں کے سربراہان و ذمے داران نے بھی شرکت کی۔

تقریب میں اس مقابلے کی جیوری اور آرگنائزنگ کمیٹی کے علاوہ العمید ایجوکیشنل گروپ کے پرنسپل اور تدریسی عملے کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ اس مقابلے کے فاتحین اور شرکاء کو بھی اسناد اور تحائف پیش کئے گئے۔

یہ مقابلہ طلباء میں سمعی شعور کی بیداری، قرآن فہمی اور فکری بصیرت کے فروغ کے لیے منعقد کیا گیا، تاکہ وہ دینی و سماجی مسائل میں بہتر فیصلہ سازی کی صلاحیت حاصل کر سکیں۔​
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: