روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن علمی کمپلیکس کی جانب سے حضرت فاطمہ معصومہ (علیہا السلام) کی ولادت باسعادت کی پرمسرت مناسبت پر الہندیہ کے علاقے میں ایک قرآنی محفل کا انعقاد کیا گیا، جس میں ممتاز قاری حضرات نے آیات ربانی کی تلاوت کا شرف حاصل کیا۔
یہ پرنور محفل قرآن علمی کمپلیکس سے منسلک قرآن انسٹی ٹیوٹ الہندیہ برانچ کے زیر اہتمام منعقد کی گئی تھی۔
حسینیہ سيد شاكر القصير میں منعقد ہونے والی اس وح پرور قرآنی تقریب کا آغاز قاری أثير الفتلوی نے تلاوت قرآن کریم سے کیا، اس کے بعد قرآن انسٹی ٹیوٹ الہندیہ برانچ کےسربراہ سید حامد المربی نے حاضرین محفل کو اس پرمسرت مناسبت پر مبارکباد پیش کی اور انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام الہندیہ میں منعقد کی جانے والی قرآنی سرگرمیوں کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے معاشرے میں قرآنی ثقافت اور تعلیمات ثقلین کو عام کرنے کے لیے قرآنی تنظیموں کے کردار کو سراہا، کہ جو قرآن انسٹی ٹیوٹ الہندیہ برانچ کے ساتھ مل کر قرآنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔
اس تقریب میں قاری امین التمیمی نے پُراثر اور وجد آفریں تلاوت پیش کی، جب کہ اختتامی تلاوت کا شرف مقامات مقدسہ کربلا کے قاری سید محمد رضا الزبیدی کو حاصل ہوا، تقریب کے اختتام پر شرکاء کو اعزازات و تحائف سے نوازا گیا۔
قرآن علمی کمپلیکس مختلف قرآنی سرگرمیوں کے ذریعے کتابِ اللہ کی ثقافت کو معاشرت کے مختلف طبقات میں پھیلانے، دینی آگاہی کو فروغ دینے، اور اسلامی اقدار کی حفاظت کے لیے کوشاں ہے اور اسلامی اقدار کے تحفظ کے لیے کوشاں ہے۔











