فردوس فیملی انٹرٹینمنٹ پروجیکٹ : فیملیز کے لیے آرام، تفریح اور سہولیات کے نئے معیارات

فردوس فیملی انٹرٹینمنٹ پروجیکٹ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے منسلک ایک مکمل تفریحی منصوبہ ہے، جو عراقی خاندانوں کی تفریحی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے خاص طور پر تیار کیا گیا گیاہے۔

فردوس فیملی انٹرٹینمنٹ پروجیکٹ کربلا کے اہم ترین تفریحی منصوبوں میں سے ایک ہے، کیونکہ یہاں عراقی خاندانوں کی ضروریات کو مدنظررکھتے ہوئے متنوع سہولتیں فراہم کی گئی ہیں، خاص طور پر ایسی آرام دہ جگہیں جو زائرین کی پرائیویسی کو برقرار رکھتے ہوئے انہیں ایک پرسکون اور راحت بخش ماحول فراہم کرتی ہیں، جس کے باعث یہ مقام خاندانوں کے لیے ایک پسندیدہ تفریحی منزل بن چکا ہے۔

اس منصوبےکے ڈائریکٹر جناب رعد عبد الصاحب نے بتایا کہ "فردوس فیملی انٹرٹینمنٹ پروجیکٹ ہفتے کے تمام ایّام میں عراقی خاندانوں اور شہریوں کی بھرپور توجہ اور آمد کا مرکز بنا رہتا ہے، کیونکہ یہ ایسا تفریحی ماحول اورمتنوع خدمات فراہم کرتا ہے جس میں تفریحی ، آرام اور پرائیویسی کا بہترین توازن ملتا ہے۔ یہاں گھومنے پھرنے کے لئے آرام دہ اور موزوں سہولتیں بھی میسر ہیں، جن میں بزرگوں کے لیے خصوصی گاڑیاں بھی شامل ہیں۔ اسکے علاوہ بگھیاں اور تانگے بھی ہیں کہ جو وزیٹرز کے تفریحی تجربے کو مزید خوشگوار اورآسان بناتے ہیں۔"

انہوں نے مزید بتایا، "فردوس فیملی انٹرٹینمنٹ پروجیکٹ میں مختلف تفریحی سہولتیں موجود ہیں جن میں 7 دونم پر پھیلا ہوا ایک خوبصورت پھولوں کا باغ، 4 دونم پرمحیط پرندوں کا پارک جس میں نایاب اقسام کے پرندے پائے جاتے ہیں، بچوں کے لیے پلے گراؤنڈز، 4 فٹ بال گراؤنڈز، گھوڑوں کا ریس کورس، ایک مصنوعی دریا، ایک 18 میٹر بلند اور 20 میٹر چوڑی آبشار، 5 چھوٹی آبشاریں جو منظر کے جمالیاتی حسن کو مزید بڑھاتی ہیں اور ایک مصنوعی جھیل جو مچھلی کے شکار کے لیے مخصوص ہے۔"

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ، "اس منصوبے میں ایک مٹی کا گھر بھی شامل ہے جو عراقی ثقافت اور ورثے کو اجاگر کرتا ہے، اور اس میں حرمِ عباس علیہ السلام سے وابستہ کمپنیوں کی مصنوعات جیسے کھجور، شہد، گڑ اور دیگر مقامی اشیاء بھی نمائش کے لیے رکھی گئی ہیں۔"

فردوس فیملی انٹرٹینمنٹ پروجیکٹ کربلا گورنریٹ کے مغرب میں 80 دونم رقبے پر واقع ہے، اس منصوبے کا پہلا مرحلہ کہ جو 40 دونم پر مشتمل ہے مکمل کر لیا گیا ہے اور اس پر دو سال تک کام جاری رہا۔

فردوس تفریحی منصوبہ کربلا گورنریٹ کے مغ
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: