روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے مرکزی ہفتہ وار تربیتی پروگرام کا اختتام

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی مرکزی پروگرام کمیٹی نے حرم مطہر سے منسلک ملازمین کے لیے ہفتہ وار مرکزی تربیتی پروگرام کی سرگرمیوں کے اختتام کا اعلان کیا ہے۔

یہ پروگرام روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ پائیدار ترقی کے تعاون سے مرکزی پروگرام کمیٹی کے زیر اہتمام ہر ہفتے پانچ دنوں تک منعقد کیا جا تا ہے، اور اس کا مقصد شرکاء کے فکری، مذہبی اور ثقافتی علم میں اضافہ کرنا ہے۔

یہ پروگرام مختلف سرگرمیوں پر مشتمل ہوتا ہے، جن میں تربیتی ورکشاپس، علمی لیکچرز اور حرم مقدس کے متعدد اسٹریٹجک منصوبوں کے تعارفی اور تفریحی دورے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ نجف اشرف میں روضہ مبارک امام علی علیہ السلام کی زیارت اور مراجعِ کرام سے ملاقات بھی پروگرام کا حصہ ہوتی ہے۔

یہ پروگرام باقاعدگی سے منعقد کیا جاتا ہے تاکہ روضہ مبارک کے ملازمین کی علمی و ثقافتی صلاحیتوں میں بہتری لائی جا سکے اور باہمی تعلق و ہم آہنگی کو فروغ دیا جا سکے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا مقصد اپنے تمام ملازمین کی انسانی و پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھارنا ہے، اور ان کے روحانی و علمی پہلو کو مضبوط کرنا ہے، تاکہ وہ زائرین کی خدمت میں مزید مؤثر کردار ادا کر سکیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: