روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے اپنے ملازمین کے لئے حج قرعہ اندازی کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے جنرل سیکرٹریٹ کی جانب سے اپنے ملازمین کے لئے حج قرعہ اندازی کا انعقاد کیا گیا۔ روضہ مبارک کے سیکرٹری جنرل سید مصطفٰی مرتضی ٰ آل ضیاء الدین کی نگرانی میں منعقد ہونے والی قرعہ اندازی میں مناسک حج کی ادائیگی کے لئے منتخب ہونے والے 25 خوش نصیب ملازمین کے ناموں کا اعلان بھی کیا گیا۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے امام حسن مجتبی علیہ السلام ہال میں منعقد ہونے والی قرعہ اندازی میں روضہ مبارک کے سیکرٹری جنرل سید مصطفٰی مرتضی ٰ آل ضیاء الدین، ان کے نائب انجینئر عباس موسیٰ احمد، بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران اور شعبہ جات کے سربراہان نے شرکت کی۔

شعبہ فکرو ثقافت کے سربراہ سید عقیل ال یاسری نے کہا: " روضہ مبارک حضرت عباس (ع)کے جنرل سیکرٹریٹ نے اپنے ملازمین کے لیے مناسک حج کی ادائیگی کے لیے قرعہ اندازی کی۔ یہ قرعہ اندازی روضہ مبارک کے اُن ملازمین کے درمیان کی گئی جن کی عمریں مخصوص حد (1964 تا 1967) کے درمیان ہیں، اور جو حج ادا کرنے کی جسمانی استطاعت رکھتے ہیں۔ اس کے لیے 25 نشستیں مختص کی گئی تھیں۔"

انہوں نے مزید کہا کہ یہ قرعہ اندازی عوامی انداز میں، مکمل شفافیت کے ساتھ سب کے سامنے کی گئی، تاکہ تمام شرکاء کو اس کے منصفانہ عمل پر مکمل اعتماد حاصل ہو۔
ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان منتخب ملازمین کو مناسکِ حج کی ادائیگی کی توفیق عطا فرمائے، اور جن کا نام اس بار نہیں آیا، انہیں آئندہ برسوں میں یہ موقع نصیب ہو۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے لئے 25 افراد کا یہ کوٹہ عراق میں موجود مقدس روضوں کے لیے سپریم اتھارٹی برائے حج و عمرہ کی جانب سے مختص کردہ تعداد کے تحت دیا گیا ہے۔

منتخب افراد کے لیے بنیادی شرائط میں جسمانی صحت، درست پاسپورٹ، اور پہلے سے حج نہ کیا ہونا شامل تھا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: