فردوس فیملی انٹرٹینمنٹ سٹی کی ترقیاتی مہم: عراقی خاندانوں کے لیے تفریحی سہولتوں میں اضافہ

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے منسلک فردوس فیملی انٹرٹینمنٹ سٹی، نے موسمِ گرما کی تعطیلات کے دوران عراقی خاندانوں کے استقبال کے لیے ایک جامع ترقیاتی مہم کا آغاز کیا ہے۔

فردوس فیملی انٹرٹینمنٹ سٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئر حیدرحسن خزعل نے کہا: "فردوس سٹی کے عملے نے ایک ترقیاتی مہم کا آغاز کیا ہے،جس میں کئی معیاری اضافے شامل کیے گئے ہیں، تاکہ تفریحی اور خدماتی ماحول کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔"

انہوں نے مزید کہا، "مہم میں وزیٹرز کے لیے فشنگ ایریا کی تیاری، شہر کے اندر تفریحی سہولیات میں اضافہ اور باربی کیو کے لیے مخصوص مقامات کی فراہمی شامل ہے۔"

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا، ""ہم سبزہ زاروں کے رقبے میں توسیع پر بھی کام کر رہے ہیں، اور برڈز پارک میں پرندوں اور ان کے انڈوں کی فروخت کے لیے سیلز سنٹرز قائم کیے جا رہے ہیں، کہ جہاں روضہ مبارک کی ذیلی کمپنیوں کی زرعی و حیوانی مصنوعات بھی خصوصی قیمتوں پر پیش کی جائیں گی۔"


اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے نشاندہی کی کہ اس وقت تفریحی منصوبے کا 80 دونم میں سے 40 دونم رقبہ استعمال میں ہے، جبکہ باقی نصف حصے کی تکمیل کے لیے ترقیاتی کام جاری ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: