الکفیل دینی مدارس برائے خواتین کی جانب سے "بنات العقیدہ" کیمپ کے 27ویں ایڈیشن کی سرگرمیوں کا آغاز

روضہ مبارک حضرت عباس(‏ع) کے الکفیل دینی مدارس برائے خواتین نے "بنات العقیدہ" کیمپ کے 27ویں ایڈیشن کی سرگرمیوں کا آغاز کیا ہے، جس میں ذی قار گورنریٹ سے تعلق رکھنے والی رضاکار خواتین نے شرکت کر رہی ہیں۔

سدر فارم کے ہال میں منعقدہ صبح کے سیشن کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، اس کے بعد الکفیل دینی مدارس کی سربراہ محترمہ بشریٰ الکنانی ننے شرکاء سے خطاب کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ ایسے دینی و تربیتی منصوبوں میں خدمت صرف ظاہری ذمہ داری نہیں، بلکہ یہ اخلاص، استقامت اور بہترین انداز میں ذمہ داریوں کو نبھانے کا تقاضا کرتی ہے۔ ہماری کوشش ہونی چاہیے کہ ہر عمل خالصتاً اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے ہو، جس میں صداقت، محنت اور نمایاں کارکردگی کی جھلک ہو، تاکہ یہ خدمت حقیقی معنوں میں با برکت اور مؤثر بن سکے۔

پروگرام کے دوران ایک تربیتی ورکشاپ بھی منعقد کی گئی جس کا عنوان تھا: "فیصلہ سازی اور رکاوٹیں"۔ یہ ورکشاپ معروف ٹرینر فراس الشمری نے پیش کی، جس میں انہوں نے فیصلہ سازی کے مفہوم، اقسام اور ان طریقوں پر روشنی ڈالی جو نوجوانوں کو چیلنجز اور دباؤ کی صورت میں درست فیصلہ کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

الشمری نے ان بنیادی رکاوٹوں پر بھی گفتگو کی جو انسان کو درست فیصلہ کرنے سے روکتی ہیں، اور متعدد عملی مثالیں پیش کیں جو تجزیاتی سوچ اور فیصلوں سے قبل غور و فکر کی صلاحیت کو بہتر بناتی ہیں۔ شرکاء نے ورکشاپ میں بھرپور دلچسپی اور فعال شرکت کا مظاہرہ کیا۔ سوال و جواب کے سیشن اور باہمی مکالمے نے موضوع کو مزید مؤثر، قابلِ فہم اور عملی زندگی سے ہم آہنگ بنا دیا۔

یہ کیمپ اُن پروگراموں کی سلسلہ وار کڑی ہے، جو الکفیل دینی مدارس برائے خواتین کی جانب سے لڑکیوں میں دینی اقدار کو فروغ دینے، شعور و آگاہی کی بنیاد پر شخصیت سازی کرنے اور خدمت کے جذبے کو پروان چڑھانے کے لیے منعقد کیے جاتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: