تیونس انٹرنیشنل بک فیئر: العمید ایسوسی ایشن کا پانچ عرب ممالک کے اداروں سے فکری و ثقافتی تبادلہ

تیونس میں جاری 39ویں انٹرنیشنل بک فیئر میں العمید سائنٹفک اینڈ انٹلیکچوئل ایسوسی ایشن کے وفد نے 5 عرب ممالک کے علمی و فکری اداروں کے ثقافتی دورے کئے۔

ایسوسی ایشن کے رکن جناب محمد خلیل العراقی نے بتایا کہ، "تیونس انٹرنیشنل بک فیئر میں شریک عرب پبلشنگ ہاؤسز اور اداروں کے ساتھ فکری اور ثقافتی تبادلے کے ضمن میں، العمید ایسوسی ایشن کےپویلین کے ایک وفد نے نمائش میں موجود متعدد اداروں کے پویلینز کا دورہ کیا۔ ان ملاقاتوں کا مقصد فکری گفتگو کو فروغ دینا، انسانی ثقافتی شعور کو بہتر بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کرنا، اور ان اداروں کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانا تھا جن کے ساتھ ایسوسی ایشن نے ثقافتی تعاون کے معاہدے کیے ہیں۔ ساتھ ہی، اس پبلشنگ ہاؤس کے نمائندوں سے بھی ملاقات ہوئی جو العمید ایسوسی ایشن کی کتابوں کی اشاعت کا کام انجام دیتا ہے۔ العمید ایسوسی ایشن کے پویلین کو اس کی خوبصورتی، نفاست اور طباعت کے اعلیٰ معیار کے باعث متعدد اشاعتی اداروں نے بے حد سراہا۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "یہ دورے عمان، مصر، موریتانیہ، لیبیا اور تیونس کے اداروں اور پبلشنگ ہاؤسز پر مشتمل تھے۔ اسی طرح، ان ممالک کے کئی وفود نے بھی العمید ایسوسی ایشن کے پویلین کا دورہ کیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: