"بنات العقیدہ کیمپ" دینی اقدار اور قیادت کی صلاحیتوں کو نکھارنے کا ذریعہ – روضہ مبارک حضرت عباس(ع)

روضہ مبارک حضرت عباس(‏ع) کے الکفیل دینی مدارس برائے خواتین نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ "بنات العقیدہ کیمپ" رضاکار طالبات کے اندر دینی اقدار کے فروغ، شخصیت سازی اور فیصلہ سازی کی مہارتوں کے ارتقاء میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار الکفیل دینی مدارس کی سربراہ محترمہ بشریٰ الکنانی نے بنات العقیدہ کیمپ کے 27ویں سالانہ ایڈیشن (2025) کی افتتاحی تقریب کے دوران اپنے استقبالیہ خطاب میں کیا، کہ جس میں ذی قار گورنریٹ سے تعلق رکھنے والی رضاکار خواتین نے شرکت کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا:"خالص نیت کے بغیر کوئی بھی خدمت پائیدار نہیں ہو سکتی، اور اس طرح کے رضاکارانہ منصوبے صرف محنت ہی نہیں، بلکہ اخلاص اور ایثار کا بھی تقاضا کرتے ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا: "ہمیں چاہیے کہ ہم ہمیشہ بہتری کی جستجو میں رہیں، سچائی کو اپنا شعار بنائیں، اور خدمت کے جذبے کو اپنائیں۔ خوش نصیب ہیں ہماری وہ بیٹیاں جو اخلاص، محنت اور محبت کے ساتھ رضاکارانہ خدمت انجام دے رہی ہیں۔"

محترمہ الكناني نے اس بات پر زور دیا کہ:"بنات العقیدہ کیمپ جیسی سرگرمیاں نوجوان لڑکیوں کی خود اعتمادی میں اضافہ کرتی ہیں، انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دیتی ہیں، اور عملی و سماجی میدان میں ان کے کردار کو نکھارتی ہیں۔"

یہ کیمپ، شعبہ مدارس الکفیل کی ان مسلسل کوششوں کا حصہ ہے جن کا مقصد دینی اقدار کو فروغ دینا، شعور و معرفت پر مبنی شخصیت کی تعمیر، اور رضاکارانہ خدمت کے جذبے کو پروان چڑھانا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: