وہابیوں کے جنت البقیع کے مقدس قبرستان اور مقدس روضوں کو تباہ کرنے کے المناک واقعے پر روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں عزاداری کا قیام


وہابیوں کے ہاتھوں جنت البقیع کے مقدس قبرستان اور مقدس روضوں اور دوسرے مقدس مقامات کے ساتھ وحشیانہ اور غیر انسانی سلوک اور ظلم و بربریت کی مذمت اور اظہارِ غم کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا کہ جس سے مولانا شيخ صاحب طائي نے خطاب کیا اور اپنے خطاب میں جنت البقیع کی تاریخ اور فضلیت کے بارے میں گفتگو کی۔ مجلس کے بعد معروف عرب نوحہ خواں الحاج باسم كربلائي نے نوحہ خوانی کے فرائض سرانجام دیے۔
مومنین کی بڑی تعداد نے عزاداری میں شرکت کی اور اہل بیت رسول کو اس ظلم پرسہ پیش کیا۔
یہ بات یاد رہے کہ حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک کی طرف سے ہر سال 8 شوال کو ماتمی جلوس نکالا جاتا ہے اور مجالس برپا کی جاتی ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: