جدید عراقی تاریخ کی تدوین و تحفظ: الوافی فاؤنڈیشن کی کاوشیں

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) سے منسلک"الوافی فاؤنڈیشن برائے دستاویزات و مطالعات" نے جدید عراقی تاریخ کو محفوظ کرنے کے لئے اپنے دستاویزی طریقۂ کار کو پیش کیا ہے۔

فاؤنڈیشن کے نائب سربراہ جناب بدر فیاض العلی نے بتایا کہ یہ ادارہ جدید عراقی تاریخ کے مختلف مراحل اور واقعات کو دستاویزی شکل میں محفوظ کرنے میں مہارت رکھتا ہے، جو 1920 کی انقلاب کے بعد عراقی ریاست کے قیام سے لے کر موجودہ دور تک کے حالات پر محیط ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ادارے کا کام تین مراحل میں مکمل ہوتا ہے: سب سے پہلے معلومات کا جمع کرنا، پھر ان کی تدوین و تصحیح اور آخر میں صفحہ سازی، ڈیزائن اور ایڈیٹنگ کے مراحل انجام دیے جاتے ہیں۔

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ادارے میں دستاویزی کاموں کے لیے پروڈکشن پلان کئی مراکز کے وجود پر مبنی ہے: : انفارمیشن سپورٹ سینٹر، مانیٹرنگ و اینالیسز سینٹر (جو معلومات جمع کرنے کا ذمہ دار ہے)، ڈاکیومینٹیشن سینٹر، اسٹڈیز سینٹر (جو تدوین و تصحیح کا کام کرتا ہے)، اور ٹیکنیکل سپورٹ سینٹر، جو ادارے کی خدمات کو پرنٹنگ، فوٹوگرافی، ڈیزائن، ایڈیٹنگ اور انٹرویوز کے ذریعے پیش کرنے کا کام کرتا ہے۔

الوافی فاؤنڈیشن عراق کی تاریخ کو اس کے فکری، ثقافتی، معاشی، سیاسی اور سماجی پہلوؤں سمیت محفوظ کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: