فاطمہ بنت اسد ڈویژن برائے قرآنی علوم کی جانب سے طالبات کے لئے (ينابيع الرحمة) کورس کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) منسلک فاطمہ بنت اسد ڈویژن برائے قرآنی علوم نے (ينابيع الرحمة) کورس کے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا ہے، جس میں (متوسطہ و اعدادیہ) کی امتحانات سے استثنیٰ حاصل کرنے والی 100 طالبات نے شرکت کی۔

فاطمہ بنت اسد ڈویژن برائے قرآنی علوم کی سربراہ سیدہ فاطمہ موسوی نے کہا، "یہ کورس (متوسطہ و اعدادیہ) کی امتحانات سے استثنیٰ حاصل کرنے والی 100 طالبات کے لئے ترتیب دیا گیا ہے، اور اس کا بنیادی مقصد طالبات میں قرآنی تعلیمات کو فروغ دینا اور ان کی شخصیت میں دینی اور اخلاقی اقدار کو مستحکم کرنا ہے۔"

انہوں نے مزید کہا، "طالبات کی آمد کے فورا بعد انہیں ان کی کے لئے مختص ہالز میں بٹھایا گیا، اور کورس کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے کیا گیا، جس کے بعد استقبالیہ کلمات، تعارفی نشست، کورس کے اغراض و مقاصد اور اس کے تعلیمی و تربیتی محاور پیش کئے گئے۔"

کورس میں دینی دروس کے ساتھ ساتھ تفریحی، فنی اور مختلف سرگرمیاں بھی شامل ہیں، جو طالبات کی عمر اور تعلیمی سطح کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دی گئی ہیں۔

یہ کورس شعبہ کی اُن تعلیمی و تربیتی کوششوں کا حصہ ہے جن کا مقصد قرآنی اقدار کو طالبات کے دلوں میں راسخ کرنا، ان کے سلوک و افکار کو بہتر بنانا اور قرآن کریم کے نور سے منور ایک باشعور نسل کی تیاری ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: