روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکری و ثقافتی امور نے محققین اور دلچسپی رکھنے والے افراد کو ایک اہم علمی نشست میں شرکت کی دعوت دی ہے، جس کا موضوع ہے:"جدید عربی مسیحی شاعری میں سیرتِ نبوی ﷺ کے مظاہر"
یہ علمی نشست دار الرسول الأعظم ﷺ کی زیرِ نگرانی منعقد کی جا رہی ہے، اور "ملتقى السيرة المباركة" کے سلسلے کی ایک سرگرمی ہے۔
یہ نشست ان شاء اللہ بروز جمعہ، 9 مئی 2025 کو صبح ساڑھے نو بجے روضہ مبارک کے امام حسن (علیہ السلام) ہال میں منعقد ہوگی۔
نشست کا مقصد رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرتِ طیبہ کو عربی ادبیات کی روشنی میں اُجاگر کرنا ہے، بالخصوص ان جدید مسیحی شعرا کے کلام کے تناظر میں، جنہوں نے اپنی شاعری میں حضور ﷺ کی شخصیت کو فکری اور انسانی سطح پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔ ان اشعار کے ذریعے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ پیغامِ محمدی عرب معاشرے کے اجتماعی شعور میں کس قدر گہرائی سے اثر انداز ہوا ہے
رابطے کے لیے درج ذیل نمبر یا ای میل پر رابطہ کریں: 07718542140
daralrasoul313@gmail.com