میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے الکفیل اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے عملے کے لیے ہدفی ابلاغ اور میڈیا کے خطرات پر خصوصی تربیتی کورس

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے "میڈیا کے خطرات اور ہدفی خطابات کے طریقے" کے عنوان سے الکفیل اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے عملے کے لیے ایک تربیتی کورس کا انعقاد کیا گیا۔

اس کورس کا انعقاد شعبہ سے وابستہ میڈیا ٹریننگ سینٹر نے کیا تھا، جو روضہ مبارک کے شعبہ فکری و ثقافتی امور سے منسلک الکفیل اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے ارکان کے لیے مخصوص تھا۔

میڈیا ٹریننگ سینٹرکے ٹریننگ نیڈز یونٹ کے سربراہ جناب علی فضل نے کہا: "مرکز نے الکفیل اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے عملے کے لیے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ جناب علی البدری کی طرف سے پیش کردہ (میڈیا کے خطرات اور ہدفی ابلاغ کے طریقے)کے عنوان سے خصوصی تربیتی کورس کا انعقاد کیا گیا۔"

انہوں نے مزید کہا: "یہ تربیت کئی اہم اور عصرِ حاضر سے ہم آہنگ موضوعات پر مشتمل تھی، جن میں میڈیا کے عوامی رائے پر اثرات اور اہمیت، میڈیا تھیوریز کا استعمال، جدید میڈیا کا ارتقاء، اور دیگر متعلقہ موضوعات شامل تھے۔"

الکفیل اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے شعبۂ سرگرمیاں و کیمپس کے سربراہ ڈاکٹر زمان الکنانی نے اپنے بیان میں کہا: "یہ سلسلہ وار تربیتی نشستیں گزشتہ چار برسوں سے باقاعدگی کے ساتھ منعقد کی جا رہی ہیں، جن کا مقصد میڈیا اور مینجمنٹ جیسے مختلف شعبوں میں ان کی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔"

انہوں نے مزید کہا، "اس سال ان کورسز کی خاص بات یہ تھی کہ انہیں روضہ مبارک کے شعبہ جات کے سربراہان نے براہِ راست پیش کیا، جس کے نتیجے میں اسکاؤٹنگ ٹیموں کی مجموعی کارکردگی میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: