روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے منسلک فردوس فیملی انٹرٹینمنٹ سٹی، گرمیوں کی تعطیلات کے دوران عراقی خاندانوں کے استقبال کے لیے اپنی ترقیاتی مہم جاری رکھے ہوئے ہے۔
فردوس فیملی انٹرٹینمنٹ سٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئر حیدرحسن خزعل نے کہا کہ فردوس سٹی کا عملہ ترقیاتی مہم پر عملدرآمد جاری رکھے ہوئے ہے، جس میں کئی معیاری اضافے شامل کیے جا رہے ہیں تاکہ شہر میں تفریحی اور خدماتی ماحول کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس مہم میں تفریحی خدمات کو بڑھانا، گیمز کی تعداد میں اضافہ، باربی کیو ایریاز فراہم کرنا، فشنگ کے لئے جھیل کی تعمیر، سبزہ زاروں کی توسیع، اور پرندوں کے باغ سے حاصل ہونے والی مصنوعات (جیسے انڈے اور چوزے) کی فروخت کے مراکز کا قیام شامل ہے۔"
فردوس سٹی میں متعدد خدماتی اور تفریحی سہولیات شامل ہیں، جن میں پرندوں کے پارک، پھولوں کے باغات، کشتی رانی اور مچھلی پکڑنے کے لیے دو جھیلیں، کھیلوں کے میدان، ریستوران اور آبشاریں شامل ہیں۔





