روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے دفتر برائے امور خواتین سے منسلک شعبہ خطابت برائے خواتین نے حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے جشن میلاد کی مناسبت سے "نسیم رضوی" کے عنوان سے ایک آن لائن مقابلے کا آغاز کیا ہے۔
صحیح جوابات دینے والی خواتین کے درمیان ایک آن لائن قرعہ اندازی کے بعد کامیاب امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔ شعبہ کی جانب سے جیتنے والی خواتین کو روضہ مبارک حضرت ابو الفضل العباس علیہ السلام کے کی طرف سے تحائف پیش کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ یہ مقابلہ صرف خواتین کے لیے ہے۔
