امام رضا(ع) کے جشن میلاد کی پر مسرت مناسبت پہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں ہرطرف مسرت کے مظاہر

اہل بیت علیھم السلام کی خوشیوں اور مسرتوں سے بھرے ایام میں سے ایک گیارہ ذی القعدہ کا دن بھی ہے کہ جس میں ہمارے آٹھویں امام حضرت رضا(ع) اس دنیا میں تشریف لائے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ صحن الشریف کے عملے نےحضرت امام رضا علیہ السلام کے جشن میلاد کی پر مسرت مناسبت کے قریب آتے ہی روضہ مبارک میں خوشی کے مظاہر پھیلانا شروع کر دیئے تھے۔ اس بابرکت دن کی مناسبت سے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کو قدرتی پھولوں اور گلابوں کے بڑے بڑے گلدستوں سے سجایا گیا ہے اور روضہ مبارک میں اس دن کی مناسبت سے خوبصورت بینرز آویزاں کئے گئے ہیں جن پر مبارک باد کے کلمات اور امام علیہ السلام کے القاب اور فرامین درج ہیں۔

یہ بینرز شعبہ هدايا والنذور کے سلائی و کڑھائی یونٹ کے عملے نے تیار کئے ہیں۔

شعبہ صحن الشریف نے اس مبارک دن کو منانے، زائرین کا استقبال کرنے، انہیں مبارکباد پیش کرنے اور روضہ مبارک عباس علیہ السلام کے باب قبلہ پر مرکزی تقریب کے انعقاد کے لئے بھی خصوصی تیاریاں کی ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: