شعبہ حسینی خطابت برائے خواتین کی جانب سے حضرت امام علی رضا(ع) کےجشن میلاد کی مناسبت سے پر مسرت تقریب کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ حسینی خطابت برائے خواتین نے حضرت امام علی رضا(ع) کے جشن میلاد کی مناسبت سے ایک پر مسرت تقریب کا انعقاد کیا کہ جس میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔


تقریب کا آغاز قرآنِ پاک کی تلاوت سے ہوا، جس کے بعد ایک دینی لیکچر کا انعقاد کیا گیا جس میں امام علی بن موسی الرضا (علیہ السلام) کی سیرت مبارکہ کے اہم پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی۔

اس تقریب میں خوبصورت قصیدے بھی پڑھے گئے کہ جن میں اہل بیت علیہم السلام سے محبت اور وفاداری کے جذبات کو دلنشین انداز میں بیان کیا گیا تھا اور ان اشعار نے نہ صرف دلوں کو چھو لیا بلکہ ان کی روحانی اہمیت کو بھی شعور کی گہرائیوں میں اُتار دیا۔

تقریب کے اختتام پر(على ضفاف طوس) کے عنوان سے ایک ثقافتی مقابلے کا انعقاد کیا گیا، جس میں امام رضا (علیہ السلام) کی زندگی اور سیرت طیبہ سے متعلق سوالات پوچھے گئے اور درست جوابات دینے والوں کو تحائف اور انعامات دیئے گئے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: