سدر فارم میں 40 دونم رقبے پر کاشت کی گئی گندم کی کٹائی کا آغاز

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ "السدر ماڈل فارم" کے عملے نے 40 دونم رقبے پر کاشت کی گئی گندم کی فصل کی کٹائی کا آغاز کر دیا ہے۔

سدر فارم کےمینیجر سید امیر حسین عبدالأعون نے بتایا،"ہمارے عملے نے رواں زرعی موسم میں گندم کی فصل کی کٹائی کا کام شروع کر دیا ہے، جو کہ 40 دونم اراضی پر کاشت کی گئی تھی۔"

انہوں نے مزید کہا کہ ،"کاشت کی گئی گندم 'الوفیۃ' قسم کی ہے، جسے دستیاب اقسام میں بہترین شمار کیا جاتا ہے۔ اس سیزن میں متوقع پیداوار 50 سے 60 ٹن کے درمیان ہوگی۔"

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام زرعی شعبے کی ترقی، صحرائی زمینوں کو آباد کرنے، پیداوار میں اضافہ کرنے اور مقامی افرادی قوت کو روزگار کی فراہمی جیسے اہداف کے حصول کے لئے اس میدان میں متعدد اہم منصوبوں پر کام کر رہا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: