شادی کے بندھن میں بندھنے کے لیے بڑی تعداد میں جوڑوں کی اہل خانہ سمیت روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں آمد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ امورِ دینیہ نےکہا ہے کہ ان دنوں عقد نکاح کے لیے مؤمنین کی بڑی تعداد روزانہ کی بنیاد پر روضہ مبارک آ رہی ہے، جو اس بابرکت مقام سے اپنی ازدواجی زندگی کا آغاز کرنا باعثِ برکت اور افتخار سمجھتے ہیں۔

شعبہ سے تعلق رکھنے والے شیخ حیدر العارضی نے کہا، ان دنوں عقد نکاح کے لیے مؤمنین کی بڑی تعداد روزانہ کی بنیاد پر روضہ مبارک آ رہی ہے۔ شعبہ امورِ دینیہ سے منسلک سماجی امور ڈویژن دینی و قانونی تقاضوں کے مطابق عقود کا اجراء کرتا ہے۔"

انہوں نے مزید بتایا کہ شعبہ کے قیام سے اب تک ایک لاکھ سے زائد نکاح پڑھائے جا چکے ہیں، جبکہ گزشتہ سال کئے گئے عقود کی تعداد 1,500 سے زیادہ تھی۔

انہوں نے کہا کہ عقد نکاح کے لیے بنیادی شرائط میں لڑکی کے ولی کی موجودگی، ضروری سرکاری دستاویزات کی فراہمی، اور وزارتِ صحت کی جانب سے لازمی قرار دیے گئے طبی معائنے کا سرٹیفیکیٹ شامل ہے۔

ڈویژن کی جانب سے ڈویژن سے عقد نکاح کے لیے آںے والوں کا خیر مقدم کرنے اور نکاح پڑھنے کے لیے وسیع پیمانے پر انتظامات کیےجاتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: