روضہ مبارک حضرت عباس (ع) نے عراق کے طبی مراکز اور ہسپتالوں سے علاج معالجے کی خدمات حاصل کرنے والے فلسطینیوں کے ایک وفد کا استقبال کیا

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے بغداد کے کے طبی مراکز اور ہسپتالوں سے علاج معالجے کی خدمات حاصل کرنے والے فلسطینیوں کے ایک وفد کا استقبال کیا۔

یہ وفد وزیرِ اعظم کے دفتر کے نائب ڈائریکٹر جناب علی رزوقی حسین کی سربراہی میں روضہ مبارک پہنچا، جہاں ان کا استقبال روضہ مبارک کے متولی اعلیٰ کے دفتر کے ڈائریکٹر جناب جواد الحسناوی اور شعبہ تعلقاتِ عامہ کے سربراہ جناب محمد علی ازہر نے کیا۔

جناب الحسناوی نے اس موقع پر کہا،"عراق کے مختلف ہسپتالوں میں زیرِ علاج رہنے والےفلسطینیوں پر مشتمل وفد نے روضہ مبارک حضرت حضرت عباس علیہ السلام کی زیارت کا شرف حاصل کیا اور روضہ مبارک کی جانب سے ملک اور بیرون ملک قدرتی آفات اور انسانی بحرانوں سے متاثرہ افراد کو فراہم کی جانے والی مختلف خدمات اور امداد کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔"

جناب علی رزوقی حسین نے کہا:"فلسطینی عوام کے لیے مقدس روضوں کی طرف سے فراہم کردہ حمایت و خدمات نے ان کے دلوں میں مثبت اور گہرا اثر چھوڑا ہے، جس کی وجہ سے ان میں ان مقامات مقدسہ کی زیارت کا شوق جذبہ پیدا ہوا۔ یہی جذبہ ہمیں انہیں روضہ مبارک حضرت اباالفضل العباس علیہ السلام تک لانے کا باعث بنا۔"

دورہ کرنے والے وفد نے حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کہ فلسطینی قوم پر جاری ظلم و ستم انہیں کربلا کے میدان میں امام حسین علیہ السلام اور اُن کے جاں نثار ساتھیوں پر ڈھائے گئے مظالم کی یاد دلاتے ہیں، جو آج بھی مظلومیت اور حق پسندی کی ابدی علامت ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: