امام علی اور حضرت ام البنین (عليهما السلام) کے یوم ازدواج کی مناسبت سے چھٹے سالانہ فیسٹیول کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے زیراہتمام نور الحسین علیہ السلام آرگنائزیشن کی جانب سے امام علی علیہ السلام اور حضرت ام البنین علیہا السلام کے یوم ازدواج کی مناسبت سے چھٹے سالانہ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں روضہ مبارک کے شعبہ فکری و ثقافتی امور کے سربراہ جناب عقیل الیاسری اور شعبہ تعلقات عامہ کے معاون سربراہ شیخ محمد جواد السلمی نے شرکت کی۔

شیخ السلمی نے کہا: "یہ جشن روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اور اس کے متولی شرعی سید احمد صافی کی سرپرستی میں منعقد کیا جاتا ہے، جس کا مقصد امیرالمومنین امام علی علیہ السلام اور حضرت ام البنین سلام اللہ علیہا کے یوم ازدواج کا احیاءہے۔"

اس تقریب کے منتظم ادارے کے سربراہ جناب سعد الحاج علی نے تصدیق کی کہ "یہ ادارہ روضہ مبارک کے تعاون سے مسلسل چھٹے سال امام علی علیہ السلام اور حضرت ام البنین کے یوم ازدواج کی مناسبت سے جشن منا رہا ہے، جو کہ روضہ مبارک کے امام حسن علیہ السلام ہال میں منعقد ہوا۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "جشن میں مختلف شعراء نے شرکت کی اور خوشی کے اس موقع پر ہدیہ کلام پیش کیا ۔ روضہ مبارک کے مختلف شعبہ جات کے تعاون سے اس جشن کا کامیا انعقاد کیا گیا۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: