تہران انٹرنیشنل بک فیئر : ایرانی وزیرِ ثقافت کی جانب سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے علمی و فکری کردار کی تحسین

ایرانی وزیر ثقافت نے تہران انٹرنیشنل بک فیئر میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی شرکت کو سراہا ہے۔

ایرانی وزیر ثقافت و اسلامی رہنمائی، جناب عباس صالحی نے 36ویں تہران انٹرنیشنل بک فیئر میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے علمی و فکری پویلین کو بے حد سراہا۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نےپویلین کی جانب سے پیش کردہ متنوع فکری، ثقافتی اور تحقیقی مطبوعات کا جائزہ لیا، جن کی تعداد 350 سے زائد ہے۔ انہوں نے ان علمی خدمات کو اسلامی دنیا کے لیے ایک قیمتی اثاثہ قرار دیا۔

جناب عباس صالحی نے نمائش میں پیش کی گئی مطبوعات کے علمی و تعلیمی پہلوؤں کا بغور جائزہ لیا اور ان کے فکری و تحقیقی معیار کو سراہا۔ انہوں نے بالخصوص "انسائیکلوپیڈیا فتویٰٔ جہاد" کی تعریف کی، جو اعلیٰ دینی مرجعیت کی جانب سے جاری کردہ تاریخی فتووں کو جامع انداز میں دستاویزی شکل دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسائیکلوپیڈیا جدید عراقی تاریخ میں فکری و قومی شعور کو محفوظ کرنے کی ایک غیر معمولی علمی کاوش ہے۔

یہ نمائش ایرانی دارالحکومت تہران میں 8 مئی سے 17 مئی تک منعقد کی جا رہی ہے، جس میں 70 سے زائد ممالک شرکت کر رہے ہیں۔ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی یہ شرکت اس کی بین الاقوامی اور مقامی نمائشوں میں مسلسل شرکت کا حصہ ہے، جس کا مقصد متنوع اور ممتاز علمی و فکری منشورات کے ذریعے ثقافتی منظرنامے کو مالا مال کرنا، اور اسلامی اقوام کے درمیان ثقافتی روابط اور تجربات کے تبادلے کو فروغ دینا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: