یہ فیسٹیول طلباء تنظیم 'جامعیون' کے زیر اہتمام، روضہ مبارک کے شعبہ فکری و ثقافتی امور، شعبہ تعلقات عامہ اور یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے اشتراک سے منعقد کیا گیا۔
فیسٹیول کا آغاز قاری احمد الحلو نے تلاوتِ قرآن کریم سے کیا، اس کے بعد عراق کا قومی ترانہ اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا ترانہ پڑھا گیا، جس کے بعد شہدائے عراق کے لیے سورۃ فاتحہ پڑھی گئی۔
فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سید عدنان جلوخان موسوی اور یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کی جانب سے جامعہ کے نائب سربراہ برائے انتظامی امور ڈاکٹر فرہاد محمد عثمان نے خطاب کیا۔ اس کے بعد ملک کے معروف نعت خوان محمد التمیمی نے نعتیہ کلام پیش کیا۔ تقریب کے اختتام پر دوران تعلیم عبایا پہننے والی طالبات کو اعزاز سے نوازا گیا۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکری و ثقافتی امور کے سربراہ جناب عقیل الیاسری نے کہا،"اس پُروقار تقریب کے میں دوران تعلیم عبایا کی ملتزم طالبات کو خصوصی اعزاز سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے، یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے تعاون سے امام رضا علیہ السلام کے جشن میلاد کی مناسبت پر پیش کیا گیا۔"
یونیورسٹی کے نائب سربراہ برائے انتظامی امور، ڈاکٹر فرہاد محمد عثمان نے کہا،"یہ ہمارے لیے باعثِ فخر ہے کہ ہم نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی سرپرستی میں 'ضامن الجنّة' فیسٹیول کی میزبانی کی۔"
انہوں نے مزید کہا،"یہ ہمارے لیے باعثِ فخر ہے کہ ہمیں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی سرپرستی میں سالانہ فیسٹیول 'ضامن الجنّة' کی میزبانی کا شرف حاصل ہوا۔ ہم روضہ مبارک کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ایسی تقریبات کا اہتمام کیا جو نوجوانوں میں اسلامی اقدار کے فروغ اور اخلاقی شعور کی بیداری کا مؤثر ذریعہ ہیں۔"