وومن قرآن انسٹی ٹیوٹ نجف برانچ کے سمرکورسز میں طالبات کی وسیع دلچسپی اور اندراج

وومن قرآن انسٹی ٹیوٹ نجف برانچ کی طرف سے پرائمری سطح کی طالبات کے لیے سمر قرآنی کورسز میں غیرمعمولی دلچسپی کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے دفتر متولی شرعی برائے امورِ نسواں سے وابستہ وومن قرآن انسٹی ٹیوٹ کے سمر کورسز میں شرکت کے لیے اندراج کروانے کے لیے طالبات اور ان کی فیملیز بڑی تعداد میں رجوع کر رہی ہیں۔

انسٹی ٹیوٹ کی انچارج محترمہ منار جبوری نے بتایا کہ: اس سال 600 سے زائد طالبات نے شرکت کے لیے اندراج کروایا ہے، اور ہمارے کلاس رومز اور ہالز میں مزید طالبات کی جگہ نہ ہونے کے سبب رجسٹریشن کا عمل بند کر دیا گیا ہے۔

محترمہ جبوری نے مزید بتایا کہ پرائمری سطح کی طالبات کی رجسٹریشن سے پہلے مڈل اور ہائی سکول کی ان طالبات کا اندراج کیا گیا کہ جنھیں سکول میں سارا سال اچھی تعلیمی کارکردگی دکھانے کی بدولت سالانہ امتحانات سے استثناء ملا ہے۔

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) ان کلاسز کے ذریعے قرآنی ثقافت کے فروغ، اور علمی و تربیتی پروگراموں کی مدد سے ایک باایمان، باشعور اور بااخلاق نسل کی تشکیل کے لیے کوشاں ہے، جو موجودہ دور کے فکری و اخلاقی چیلنجز کا مثبت انداز میں مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہو۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: