عباس عسکری یونٹ کے صوبائی کمانڈروں اور تربیتی کمپس کے سربراہان کا اجلاس


گزشتہ روز روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے امام موسی کاظم(ع) ہال میں ‏ عباس(ع) عسکری یونٹ (فرقة العباس القتالية) کے صوبائی کمانڈروں اور تربیتی کمپس کے سربراہان کا اہم اجلاس منعقد ہوا کہ جس میں عراق کے موجودہ حالات اور جنگی صورتِ حال کا جائزہ لیا گیا۔
عباس عسکری یونٹ کے سربراہ میثم زیدی کی صدارت میں ہونے والے اس اجلاس میں داعش اور عالمی دہشت گردوں کے خلاف جاری جنگ اور مستقبل کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے اور جنگی لائحہ عمل تیار کیا گیا اس اجلاس میں شریک عباس عسکری یونٹس کے ہر صوبائی کمانڈر نے اپنے صوبے میں ہونے والے عسکری سر گرمیوں کے بارے میں شرکاء کو بریفنگ دی اور اسی طرح عباس عسکری یونٹ کی طرف سے قائم ہونے والے تربیتی کیمپوں کے سربراہان نے بھی کیمپوں کی کارکردگی کے بارے میں چیف کمانڈر اور اجلاس کے شرکاء کو آگاہ کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: