روضہ مبارک کی تعمیراتی صنعت سے وابستہ سائٹس کے ڈائریکٹر انجینئر بسام الہاشمی نے کہا: "العطاء سائٹ کا منصوبہ روضہ مبارک کے انجینئرنگ پروجیکٹس ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ اہم تعمیراتی یونٹوں میں سے ایک ہے، جہاں سات خصوصی فیکٹریاں تعمیرات میں استعمال ہونے والے بنیادی خام مواد تیار کرتی ہیں۔ ان میں مختلف اقسام کی بجری، ریت اور سب بیس (سَبیس) شامل ہیں۔"
ان کے مطابق، سائٹ پر ماہانہ پیداوار کی تفصیل کچھ یوں ہے:
ریت: تقریباً 11,000 مکعب میٹر
بجری: 12,000 مکعب میٹر
سب بیس: 15,000 مکعب میٹر
کرشڈ اسٹون: 5,000 مکعب میٹر
ان کے مطابق، یہ تمام مواد روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی ملکیتی سائٹس سے حاصل کیا جاتا ہے اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے صاف کیا جاتا ہے تاکہ معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ سائٹ پر تیار ہونے والے تمام مواد کو مقررہ قومی و بین الاقوامی انجینئرنگ معیارات کے مطابق جانچا جاتا ہے۔ اس مقصد کے لیے سائٹ پر کوالٹی کنٹرول کی جدید تجربہ گاہیں قائم ہیں، جہاں مواد کی ابتدائی جانچ کی جاتی ہے۔ اس کے بعد نمونے روضہ مبارک کی مرکزی تعمیراتی تجربہ گاہ میں بھیجے جاتے ہیں تاکہ اعلیٰ معیار کی پیداوار کو یقینی بنایا جا سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ العطاء سائٹ کی پیداوار نہ صرف روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے تعمیراتی منصوبوں کو مطلوبہ مواد مہیا کر رہی ہے، بلکہ روزانہ کی بنیاد پر تعمیرات سے معلعقہ یونٹس—جیسے شمالی و جنوبی کنکریٹ پلانٹس اور بلاک و ٹف ٹائلز کی تیاری کے پانچ پیداواری یونٹس کو بھی خام مال فراہم کر رہی ہے۔