زائرین کی سہولت اور خدمت کے لئے روضہ حضرت عباس علیہ السلام کے اطراف توسیعی کام جاری

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کا عملہ باب بغداد کے محور پر توسیعی منصوبے کے دوسرے مرحلے پر کام جاری رکھے ہوئے ہے۔

روضہ مبارک کی انہدام و توسیع کمیٹی کے رکن جناب حسن علی عبدالحسین نے کہا:"ہماری ٹیمیں انجینئرنگ پروجیکٹس ڈیپارٹمنٹ اور دیگر معاون شعبہ جات کے تعاون و ہم آہنگی سے توسیعی منصوبے کے دوسرے مرحلے پر کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔"

انہوں نے مزید بتایا کہ:"اس مرحلے میں روضہ مبارک کی جانب سے حاصل کی گئی عمارات میں سے چوتھی عمارت کو گرا دیا گیا ہے۔"

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی جانب سے توسیع، تعمیر، ترقی اور بحالی کے یہ تمام کام مخصوص ایام زیارت خاص طور پر زیارت اربعین کے دوران شدید رش کو کم کرنے،زائرین کی نقل حرکت کو رواں اور سہل بنانے اور مراسم زیارت کی ادائیگی کے لئے اضافی جگہیں فراہم کرتے ہوئے زائرین کو بہترین خدمات دینے کے لئے کئے جا رہے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: