روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن علمی کمپلیکس کی جانب سے نجف اشرف میں احکام تلاوت و تجوید کے موضوع پر ایک کورس کا انعقاد کیا گیا ہے۔
کمپلیکس سے منسلک قرآن انسٹیٹیوٹ، نجف اشرف کے سید عقیل العابدی نے کہا: "اس کورس پچاس طلباء شرکت کر رہے ہیں، کورس کا دورانیہ دو ماہ اور دس دن ہے، ہر ہفتے دو دن تعلیمی و تربیتی سیشنز منعقد کئے جائیں گے۔ اس کورس میں قاری عادل الیاسری تدریس کے فرائض انجام دیں گے۔"
انہوں نے مزید کہا، "اس کورس کے دوران طلباء کو تلاوت، تجوید، آواز اور لہن سے متعلق اسباق دیئے جائیں گے۔"
العابدی نے کہا کہ "اس کورس کا مقصد شرکاء کو قرآنِ کریم کی درست قراءت اور تجوید کے بنیادی قواعد سے آگاہ کرنا ہے، اور قارئین کی طرف سے کی جانے والی عام غلطیوں کی نشاندہی کرنا اور ان کی تصیح کرنا ہے۔"