الکفیل دینی مدارس برائے خواتین: 28ویں"بنات العقیدہ" کیمپ کی سرگرمیوں کا آغاز

روضہ مبارک حضرت عباس(‏ع) کے الکفیل دینی مدارس برائے خواتین نے 28ویں"بنات العقیدہ" کیمپ کی سرگرمیوں کا آغاز کیا ہے، یہ کیمپ میسان، نجف، بغداد اور دیوانیہ سے تعلق رکھنے والی 250 سے زپادہ نوجوان طالبات اور ان علاقوں سے تعلق رکھنے والی چند خواتین طبی ماہرین کی شرکت سے سدر فارم ہال میں منعقد کیا گیا۔


تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ مجید سے ہوا، اس کے بعد الکفیل دینی مدارس کی سربراہ محترمہ بشریٰ الکنانی نے استقبالیہ تقریر کی، اپنے خطاب میں اُنہوں نے شریک طالبات کو خوش آمدید کہا اور اہلِ بیت علیہم السلام کی خدمت کے پیغام کو آگے بڑھانے میں ان کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ یہ عمل اللہ تعالیٰ کی قربت کے عظیم ترین ذرائع میں سے ہے، کیونکہ اس میں اخلاص اور اصولوں کے لیے ایثار شامل ہے۔

کیمپ کے صبح کے پروگرام میں "فیصلہ سازی اور رکاوٹوں پر قابو پانا" کے عنوان سے ایک تربیتی ورکشاپ منعقد کی گئی، جسے روضہ مبارک کے شعبہ ترقی و پائیدار ترقی کے جناب فراس الشمّری نے پیش کیا۔ اس ورکشاپ میں نوجوانوں کو درپیش فیصلہ سازی کے چیلنجز اور دباؤ پر قابو پانے کے عملی طریقوں پر روشنی ڈالی گئی۔

صبح کا پروگرام نماز ظہرین کی باجماعت ادائیگی اور بعد ازاں ظہرانے پر اختتام پذیر ہوا، جس کے بعد شام کی سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: