یہ فیسٹیول روضہ مبارک کے شعبہ تعلقات عامہ کے یونیورسٹی اینڈ اسکول ریلیشنز ڈویژن کی جانب سے "الکفیل نیشنل یوتھ پراجیکٹ" کے تحت، مذکورہ یونیورسٹی سے وابستہ ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ کے تعاون سے منعقد کیا گیا۔
یونیورسٹی اینڈ اسکول ریلیشنز ڈویژن کے جناب مصطفیٰ اَرسَن نے بتایا کہ "روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے جامعات اور اداروں میں عراقی عبایا پہننے والی طالبات کے اعزاز میں منعقد کئے جانے والے فیسٹیولز کی سلسلہ وار تقریبات کے اختتامی مرحلے میں، نجف اشرف کے ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ کے تعاون سے 'رونق العفہ' فیسٹیول کا انعقاد کیا۔"
انہوں نے مزید کہا کہ ""یہ فیسٹیول اُس سلسلے کی تکمیل ہے جس کے دوران عراقی عبایا پہننے والی 11 ہزار طالبات کو اُن کی اسلامی شناخت کے احترام میں اعزازات سے نوازا گیا۔"
ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ نجف کے ڈین کے انتظامی معاون، ڈاکٹر علی محمد حیدر نے کہا کہ "اس نوعیت کے فیسٹیولز تعلیمی تخصص اور مذہبی شعور کو یکجا کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں، تاکہ ایک ایسی نسل تیار کی جا سکے جو اپنی اصیل شناخت کے ساتھ اپنے وطن کی تعمیر میں مؤثر کردار ادا کر سکے۔"
انہوں نے مزید کہا کہ "روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام ہمیشہ تعلیمی اداروں میں ایسی تقریبات اور سرگرمیوں کے انعقاد کے لئے کوشاں رہتا ہے، اور ایسے اقدامات کرتا ہے جو تعلیمی عمل کی معاونت کے ساتھ ساتھ طلباء میں قومی اور دینی شناخت کے تحفظ کا احساس بھی اجاگر کرتے ہیں۔"
فیسٹیول کے دوران روضہ مبارک سے تعلق رکھنے والے جناب محمد عبداللہ موسوی نے ایک رہنمائی لیکچر دیا، جس میں اسلامی حجاب، عبایا پہننے، عفت و پاکدامنی اپنانے اور مذہبی شعور کو فروغ دینے کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی، تاکہ نوجوان نسل موجودہ فکری چیلنجز کا بہتر انداز میں مقابلہ کر سکے۔ اس موقع پر معروف شاعر محمد الفاطمی نے اپنا کلام بھی پیش کیا۔
آخر میں، ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ نجف کی انتظامیہ نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے وفد کو اس بامقصد فیسٹیول کے انعقاد پر خصوصی اعزاز سے نوازا۔