الکفیل ہسپتال میں گردے کی کامیاب پیوند کاری

کربلا کے الکفیل سپر اسپیشلٹی ہسپتال کی طبی ٹیم نے گردے کی پیوند کاری کا کامیاب آپریشن کیا ہے.

ہسپتال میں اعضاء کی پیوند کاری کے کنسلٹنٹ ڈاکٹر أسعد عبد عون نے کہا: "آپریشن مکمل طور پر کامیاب رہا، اور ٹرانسپلاٹ کیے گئے گردے نے پیوندکاری کے فورا بعد کام کرنا شروع کر دیا۔ عطیہ دہندہ سے گردہ حاصل کرنے کے لیے لیپروسکوپک تکنیک کا استعمال کیا گیا، جو ایک جدید طبی طریقہ ہے۔ اس میں جراحی کے لئے لگایا جانے والا کٹ بہت چھوٹا ہوتا ہے، جس سے صحت یابی کا عمل تیز ہو جاتا ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "مریض کے گردے کی پیوند کاری کا آپریشن روایتی جراحی طریقے سے کیا گیا، اور آپریشن کے بعد، مریض کو اعضاء کی پیوند کاری کے مریضوں کے لیے مختص آئسولیشن روم میں منتقل کر دیا گیا، جہاں وہ دو دن تک طبی نگرانی میں رہا تاکہ اس کی صحت کے استحکام کو یقینی بنایا جا سکے، بعد ازاں اسے کمرے میں منتقل کر دیا گیا تاکہ طبی بحالی کا پروگرام شروع کیا جا سکے، جس میں غذا، دواؤں اور انفیکشن سے بچاؤ سے متعلق تفصیلی ہدایات شامل ہیں۔"

انہوں نے کہا: "مریض کو ایک مخصوص مدت تک جزوی سماجی تنہائی میں رہنا ہوگا تاکہ کسی متعدی بیماری کے لاحق ہونے کے خطرے کو کم کیا جا سکے۔" انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ "آپریشن کی کامیابی طبی ٹیم کی مہارت اور ہسپتال کی جانب سے اعضا کی پیوند کاری کے شعبے میں مہیا کردہ جدید طبی سہولیات کا نتیجہ ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: