روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے بچوں کو مصوری اور خطاطی کی تعلیم

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے فکر و ثقافت سیکشن کے تحت کام کرنے والے بچوں کی تعلیم و تربیت کے شعبہ نے گرمیوں کی چھٹیوں میں بچوں کے لئے مصوری اور خطاطی کا کورس شروع کیا ہوا ہے کہ جس میں سینکڑوں بچے شرکت کر رہے ہیں۔
بچوں کی تعلیم و تربیت کے شعبے کے رکن اور اس کورس کے انچارج علی رستم نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا ہے کہ اس کورس کا مقصد چھٹیوں کے دوران بچوں کے لئے زیادہ سے زیادہ تعلیمی سرگرمیاں پیدا کرنا ہے۔ اس کورس میں بچوں کو مصوری اور خطاطی کے بارے میں مختصر لیکچر دئیے جاتے ہیں اور ماہر مصورین اور خطاطوں کے زیر نگرانی عملی طور پر بچوں کو اس کی تربیت دی جاتی ہے۔
علی رستم نے مزید بتایا کہ اس کورس کی بدولت بچوں میں مصوری اور خطاطی میں کافی دلچسپی پیدا ہوئی ہے اور اس فن کے حوالے سے ان کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہوا نظر آرہا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: