مرقد حضرت ابو الفضل العباس (ع) میں دعائے ندبہ کی روحانی محفل، زائرین کی بڑی تعداد میں شرکت

آج بروز جمعہ بوقت صبح روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے اندرونی صحن میں دعائے ندبہ کی تلاوت کا اہتما م کیا گیا کہ جس میں زائرین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

امام زمانہ(عج) کی برکات کے زیر سایہ، عبادت اور ایمان کے پُرنور ماحول میں منعقدہ، اس روحانی محفل میں امام حسین(ع) اور ان کے بھائی حضرت ابو الفضل العباس(ع) کے زائرین کافی تعداد میں شریک ہوئے۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام نے اس عبادتی محفل کے لیے مناسب ماحول کی فراہمی کے لیے الگ جگہ مختص کی اور وہاں دعاؤں کی کتابوں اور زائرین کو درکار ديگر خدمات کی موجودگی کو یقینی بنایا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: