مابین الحرمین ڈویژن : پینے کے پانی کی صفائی اور فراہمی کے مراحل

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے مابین الحرمین ڈویژن نےبتایا ہے کہ پینے کے پانی کو صاف اور قابلِ استعمال بنانے کا عمل مختلف مراحل سے گزر کر مکمل ہوتا ہے، اس کے بعد ہی یہ پانی پینے کے مراکز تک پہنچایا جاتا ہے۔

ڈویژن کے ریفریجریشن یونٹ اور واٹر پمپنگ اسٹیشنز کے انچارج، انجینئر حسن راشد مطر نے بتایا کہ "یونٹ کا کام پینے کے پانی کے پمپنگ اسٹیشنز سے متعلق ہے، جہاں پانی مختلف مراحل سے گزرتا ہے، جن میں سب سے پہلا مرحلہ فلٹریشن کا ہوتا ہے۔ یہ عمل ریت، کاربن اور (Resin) فلٹرز کے ذریعے انجام پاتا ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "اگلا مرحلہ پانی کو نمک سے پاک کرنے (ڈی سلینیشن) کا ہوتا ہے، جو ریورس آسموسِس جھلیوں (Reverse Osmosis Membranes) پر مشتمل پلانٹس کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ تیسرا مرحلہ صاف شدہ پانی کو ٹھنڈا کرنے کا ہے، جو کولنگ ڈیوائسز کے ذریعے مکمل کیا جاتا ہے۔" انہوں نے بتایا کہ "پانی کو صاف اور ٹھنڈا کرنے کے بعد براہِ راست ان واٹر یونٹس تک پہنچایا جاتا ہے جو بین الحرمین اور شارع امام علی (علیہ السلام) میں قائم ہیں۔"

انجینئر حسن راشد مطر نے مزید بتایا کہ یونٹ نے واٹر اسٹوریج ٹینکس کی گنجائش میں اضافہ کیا ہے، تاکہ پانی کی فراہمی کا نظام مزید مؤثر بنایا جا سکے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئندہ منصوبوں کے تحت شارع بابِ بغداد پر بھی پینے کے ٹھنڈے اور صاف پانی کے یونٹس نصب کیے جائیں گے، تاکہ زائرین کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: