قرآن علمی کمپلیکس کی جانب سے مثنٰی میں موسم گرما کے قرآنی کورسز کے اساتذہ کے لیے سالانہ اجلاس کا انعقاد

روضہ مبارک مبارک حضرت عباس (ع) کے قرآن علمی کمپلیکس کی جانب سے مثنٰی میں موسم گرما کے قرآنی کورسز کے اساتذہ کے لیے سالانہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

یہ اجلاس قرآن کمپلیکس سے منسلک قرآن انسٹی ٹیوٹ، مثنی برانچ کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا، جس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، اس کے بعد قرآن انسٹی ٹیوٹ مثنی برانچ کے ڈائریکٹر شیخ قدامہ الخدری نے استقبالیہ کلمات پیش کیے، جس میں انہوں نے حاضرین کو خوش آمدید کہتے ہوئے قرآنی سرگرمیوں کی حمایت میں ان کی کوششوں کو سراہا۔

اجلاس میں (الدورات القرآنية.. مشروع نهضة تربوية) کے عنوان سے ایک رہنمائی لیکچر کا انعقاد بھی کیا گیا۔ یہ لیکچر قرآن کمپلیکس کے ڈاکٹر ابراہیم التمیمی نے دیا، جس میں انہوں نے ان کورسز کے تعلیمی اور علمی پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور اس بات پر زور دیا کہ اساتذہ کا کردار ایک بیدار اور با شعور قرآنی نسل کی تشکیل میں انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔

اجلاس میں "نافذ البصیرہ" ایپلیکیشن کے استعمال کے طریقہ کارپر بھی ایک خصوصی سیشن رکھا گیا تھا، جسے روضہ مبارک نے آن لائن کورسز کی نگرانی کے لیے تیار کیا ہے۔ اس سیشن میں ایپلیکیشن کے عملی استعمال کے بارے میں بات کی گئی اور شرکاء کے سوالات کے جوابات دئیے گئے تاکہ ایپلیکیشن کے استعمال کرنے کے طریقے کو واضح کیا جا سکے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: