روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ برائے فکری و ثقافتی امورنے اپنے اہم دستاویزی رسالے "ذاكرة الأرشيف الوثائقي" کا پچیسواں شمارہ شائع کر دیا ہے۔
اس حوالے سےمركز الدراسات والمراجعة العلمية کے مدیر شیخ حسن جوادی نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا: " ذاكرة الأرشيف الوثائقي" نے اپنے آغاز سے ہی عراقی لائبریریوں، شہروں، اور نمایاں علمی و فکری شخصیات کے تذکرے کے ذریعے تاریخ اور ثقافت کے اہم گوشوں کو اجاگر کرنے کا فریضہ انجام دیا ہے۔ اس میں نادر و نایاب دستاویزات کو بھی شائع کیا جو قومی اور ثقافتی حافظے کو محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ رسالہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے اس بڑے علمی منصوبے کا حصہ ہے، جس کا مقصد عربی، اسلامی اور بالخصوص شیعی تراث کی تجدید و احیاء ہے کہ جس ممیں علمی دستاویزات کے تحفظ، تحقیق اور محققین کی خدمت کو مرکزیت حاصل ہے۔