قرآن علمی کمپلکس کی طرف سے نجف اشرف میں سمرقرآنی کورسز کا آغاز، سات ہزار طلباء کی شرکت

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے قرآن علمی کمپلکس کی جانب سے نجف اشرف میں موسمِ گرما کی قرآنی تعلیمی کلاسز کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، جس میں سات ہزار طلباء شریک ہیں۔

کمپلکس کے ذیلی ادارے قرآن انسٹی ٹیوٹ نجف برانچ کے انچارج ڈاکٹر مہند میالی نے اس حوالے سے بتایا کہ: ان قرآنی و فقہی کورسز میں سات سے سولہ برس کی عمر کے سات ہزار طلباء نے داخلہ لیا ہے اور تدریس کے لیے ہمیں 233 اساتذہ اور قرآنی معلمین کی خدمات حاصل ہیں کہ جو ان نوجوانوں اور بچوں کو عقایدی اور فقہی تعلیمات سے روشناس کروا رہے رہے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ: ان کلاسز میں درست قراءت، قرآن مجید کا حفظ، فقہی و عقائدی معلومات، اسلامی اخلاقیات اور سیرتِ اہل بیت(ع)کی تعلیم دی جا رہی ہے اور یہ دینی پروگرام اعلیٰ دینی قیادت کے نمائندگان کے تعاون سے ترتیب دیا گیا ہے۔

انسٹی ٹیوٹ کی قرآنی سرگرمیوں کےمنتظم فضل عباس نے کہا ہے کہ: سمرکورسز کے اس منصوبے کے تحت کل 233 تعلیمی کورسز کا اہتمام کیا گیا ہے، جو 141 مساجد اور حسینیات میں منعقد کیے جا رہے ہیں۔ یہ مراکز نجف اشرف شہر کے علاوہ کوفہ، مناذرہ، مشخاب، عباسیہ، حریہ، حیرہ، رضویہ اور نور کے قصبوں اور نواحی علاقوں میں واقع ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اساتذہ کی سہولت کے لیے "نافذ البصیرۃ" کے نام سے ایک خصوصی موبائل ایپلیکیشن بھی متعارف کرائی گئی ہے، جس کے ذریعے روزانہ کی بنیاد پر کلاسز کی نگرانی، کارکردگی کا جائزہ اور باہمی رابطہ ممکن بنایا گیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: