روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی ٹیم نے سردابِ غیبت کی قدیم ضریح کی بحالی و مرمت کا آغاز کر دیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبۂ ضریح سازی سے وابستہ ماہر فنی عملے نے روضہ مبارک امام علی نقی(ع) و امام حسن عسکری(ع) میں واقع سردابِ غیبت کی قدیم ضریح کی مرمت و بحالی کے کام کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔

مذکورہ بالا شعبہ کے سربراہ، ناظم غرابی نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ: ہمارے ماہرین نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی کی خصوصی ہدایت پر 840 سال سے زیادہ عرصہ سے سردابِ غیبت میں نصب تاریخی ضریح کی مرمت کا آغاز کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: ابتدائی فنی جانـچ سے ظاہر ہوا ہے کہ ضریح کا 90 فیصد سے زائد حصہ وقت کے اثرات اور دیگر عوامل کے باعث شدید متاثر ہو چکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بحالی کا کام خالصتاً عراقی ہاتھوں سے اس میدان میں اپنائے گئے اعلیٰ ترین بین الاقوامی تکنیکی معیارات کے مطابق کیا جائے گا۔
سید ناظم غرابی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ: بحالی کام کی تکمیل کے بعد ضریح کو اس کی اصل حالت میں روضہ مبارک امام علی نقی(ع) وامام حسن عسکری(ع) منتقل کر دیا جائے گا۔ یہ ضریح ناصرف ایک قیمتی تاریخی ورثہ ہے بلکہ آئمہ اہل بیت(ع) کے مقدس مزارات پر تاریخ کے مختلف ادوار میں ڈھائے گئے مظالم اور حملوں کی گواہ بھی ہے۔

واضح رہے کہ یہ ضریح اس سرداب میں صدیوں سے نصب ہے جس سے امام مہدی(ع) پردہ غیبت میں تشریف لے گئے تھے روضہ مبارک امام علی نقی(ع) و امام حسن عسکری(ع) پر اس صدی کی پہلی دہائی میں مسلمان نما دہشت گردوں نے کئی حملے کیے جس سے سرداب غیبت سمیت روضہ مبارک کے ہر حصہ کو شدید نقصان پہنچا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: