مذکورہ بالا شُعبہ کی سربراہ محترمہ تغرید تمیمی نے الکفیل نیٹ ورک سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ورکشاپ معروف خطیب اور محقق، شیخ ہيثم رماحی کی زیرِ نگرانی منعقد ہوئی، جس میں انھوں نے خطابتِ حسینی سے متعلق بنیادی اصول، مجلس کی تیاری، مستند علمی مصادر سے استفادہ کرتے ہوئے گفتگو کو ترتیب دینے جیسے اہم موضوعات پر گفتگو کی۔
انھوں نے مزید کہا کہ ان تربیتی ورکشاپس کے ذریعے ہمارا شعبہ خطیبات کی خطابی اور فکری صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کے لیے کوشاں ہے تاکہ ان کا علمی، ثقافتی اور جامع خطاب پیغامِ اہل بیت(ع) پہنچانے کے لیے موزوں قرار پا سکے۔
شعبۂ خطابتِ نسویہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے کہ منبرِ حسینی سے وابستہ خواتین ناصرف علمی تحقیق کے اصولوں سے واقف ہوں بلکہ علماء و اساتذہ کے تجربات سے فائدہ اٹھا کر ایسا مواد پیش کریں جو علمی، ثقافتی اور اخلاقی طور پر مضبوط ہو، اور جو امام حسین(ع) کے پیغام کو موجودہ زمانے کے حالات اور معاشرتی ضروریات کے مطابق مؤثر انداز میں عام کر سکے۔




