شعبۂ فاطمہ بنت اسد(ع) کی جانب سے "ینابیع الرحمہ" کورس کی شرکاء کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی زیارت کا اہتمام

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے دفتر متولی شرعی برائے اُمورِ نسواں سے وابستہ "شعبۂ فاطمہ بنت اسدؑ برائے قرآنی علوم" نے دوسرے "ینابیع الرحمہ" کورس سے استفادہ کرنے والی طالبات کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی زیارت کا اہتمام کیا۔

زیارت کے اس روحانی اور علمی سفر میں متعدد اہم سرگرمیاں شامل تھیں، جن میں وعظ ونصیحت اور حوصلہ افزائی پر مشتمل ایک خطاب بھی شامل تھا۔ اس خطاب میں طالبات کی فکری تربیت، شعور کی بیداری اور انضباطِ نفس کے فروغ سے متعلق مفید رہنما اصول پیش کیے گئے۔ اس کے بعد طالبات نے حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک میں حاضری دی اور مراسمِ زیارت و دعا ادا کیے۔

زیارت کے بعد طالبات نے روضہ مبارک کے الکفیل عجائب گھر برائے نوادرات و مخطوطات کا وزٹ کیا، جہاں انہوں نے قیمتی ثقافتی و تاریخی نوادرات کا مشاہدہ کیا اور اسلامی ورثے سے متعلق آگاہی حاصل کی۔

یہ کورس مڈل اور ہائی سکول کی اُن طالبات کے لیے منعقد کیا گیا جنھیں سارا سال اچھی تعلیمی کارکردگی کی بنیاد پر سالانہ امتحانات سے استثناء دیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد طالبات کی روحانی اور فکری تعمیر اور مذہبی و سماجی شعور کو فروغ دینا ہے۔

واضح رہے کہ شعبۂ فاطمہ بنت اسدؑ کی جانب سے جاری متنوع سرگرمیوں اور پروگرامز کا مقصد طالبات میں قرآنی اقدار، ایمان کی روح اور اہل بیت(ع) کے اسوۂ حسنہ پر گامزن ہونے کا جذبہ پیدا کرنا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: