اس حوالے سے مشینری ڈیپارٹمنٹ کے معاون سربراہ حسن علی نے بتایا: ہمارا عملہ، انجینئرنگ پروجیکٹس ڈیپارٹمنٹ اور دیگر معاون شعبوں کے تعاون سے، توسیعی منصوبے کے دوسرے مرحلے پر گزشتہ دس روز سے سرگرم عمل ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس مرحلے میں روضہ مبارک کی جانب سے حاصل کردہ عمارات میں سے پانچویں عمارت کو منہدم کرنے کے بعد ملبے کو صاف کر دیا گیا ہے تاکہ آنے والے دنوں میں اس جگہ کو زائرین کی سہولت کے لیے تیار کیا جا سکے۔
واضح رہے کہ توسیعی منصوبے کا مقصد زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد اور خاص طور پر مخصوص مناسبات پر ملینز کی تعداد میں آنے والے زائرین کے لیے روضۂ مبارک کے گرد و نواح میں خدماتی جگہوں کا اضافہ کرنا اور ان کی آمد و رفت کو آسان بنانا ہے۔