روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ نے صدیٰ الروضتین میگزین کا 510واں شمارہ شائع کر دیا ہے۔
اس میگزین میں روضہ مبارک کے جاری منصوبوں، پروگراموں اور اہم سرگرمیوں کو دستاویزی شکل دی جاتی ہے اور سب کو ان سے آگاہ کیا جاتا ہے۔ صدیٰ الروضتین میگزین روضات مقدسہ کی تاریخ میں شائع ہونے والا پہلا پندرہ روزہ میگزین ہے کہ جسے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے پرنٹ میڈیا ڈویژن کی طرف سے شائع کیا جاتا ہے۔
اس میں روضہ مبارک کے خدماتی شعبوں کی طرف سے پیش کی جانے والی خدمات کی جامع رپورٹس، روضہ مبارک کی طرف سے منعقدہ مذہبی، فکری اور ثقافتی کانفرنسوں اور سیمیناروں کی جامع کوریج اور دیگر سرگرمیوں کو جگہ دی گئی ہے۔
اس میگزین میں مقامی مؤلفین اور تجزیہ کاروں کے مختلف مضامین اور تحقیقی کام کو شامل کیا گیا ہے کہ جو اسلامی سماج اور خاص طور پر عراقی معاشرے کو درپیش مختلف ثقافتی اور فکری مسائل اور چیلنجوں پر تبادلہ خیال کرتے ہیں۔
میگزین کے صفحات عصری فکر کو اپنے اندر سمائے ہوئے ہیں کہ جن میں موجودہ مسائل اور روضہ مبارک کی اہم سرگرمیوں اور کامیابیویں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔