روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ایوان طلاء والے برآمدے میں آئینہ کاری کا دوسرا مرحلہ پايۂ تکمیل تک پہنچ گیا ہے۔
مینٹیننس اینڈ انجینئرنگ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ میں آئینہ کاری یونٹ کے سربراہ حسن سعید نے بتایا ہے کہ: ڈیپارٹمنٹ کے فنی ماہر ین نے دوسرے مرحلے میں برآمدے کی چھت کے 80 مربع میٹر رقبہ پر آئینوں کی تنصیب کا کام مکمل کر لیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ پرانے اور متاثرہ آئینوں کو نہایت احتیاط سے ہٹا کر ان کی جگہ چھت کے اصلی نقش و نگار اور فنی جھلک کو برقرار رکھتے ہوئے نئے آئینے نصب کیے گئے۔
جناب سید حسن نے بتایا کہ یہ تمام کام مکمل طور پر عراقی ہنرمندوں نے 2 ملی میٹر موٹے اعلیٰ معیار کے آئینوں کا استعمال کرتے ہوئے نہایت عمدگی، دقت اور نفاست کے ساتھ انجام دیا۔
یہ منصوبہ ناصرف روضہ مبارک کے جمالیاتی حسن میں اضافہ کرے گا بلکہ اسلامی فنِ تعمیر اور مقامی فنی صلاحیتوں کا درخشاں نمونہ بھی ثابت ہو گا۔