سٹور ڈیپارٹمنٹ ملینز زائرین والی مناسبات میں مواکب کو کارپٹ اور بستر فراہم کرے گا

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سٹور ڈیپارٹمنٹ نےکہاہے کہ جن مناسبات پر ملینز کی تعداد میں زائرین کربلا آتے ہیں ہم ان کے دوران کربلا میں موجود مواکب کارپٹ اور بستر فراہم کریں گے تاکہ زائرین کو بہتر سے بہتر خدمات میسر آ سکیں۔


مذکورہ بالا ڈیپارٹمنٹ میں ان امور کے انچارچ فراس عبد الزہراء نے اس سلسلے میں کہا کہ ہمارا شعبہ حسینی شعائر کے احیاء اور زائرین کی خدمت کے پیش نظر ایک جامع منصوبے کے تحت کربلائے معلیٰ میں موجود مواکب کو کارپٹ اور بستروں سمیت دیگر سامان کی فراہمی میں مصروف عمل ہے۔

ہم جو اشیاء مواکب کو دے رہے ہیں اُن میں کمبل، چادریں، تکیے، خیمے، اور مختلف اقسام کے قالین شامل ہیں۔ یہ تمام تر اقدامات روضہ مبارک حضرت عباسؑ کی جانب سے زائرین کو بہتر سہولیات اور خدمات فراہم کرنے کے عزم کا حصہ ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: