حضرت عباس(ع) کے جوار میں زائرین کی بڑی تعداد نے دعائے ندبہ میں شرکت کی

آج بروز جمعہ 25ماہ ذیقعد (دحو الارض کے مبارک دن) روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے اندرونی صحن میں دعائے ندبہ کی تلاوت کا اہتمام کیا گیا کہ جس میں زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

عبادت اور ایمان کے پُرنور ماحول میں منعقدہ، اس روحانی محفل میں امام حسین(ع) اور ان کے بھائی حضرت ابو الفضل العباس(ع) کے زائرین کافی تعداد میں شریک ہوئے۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام نے اس عبادتی محفل کے لیے مناسب ماحول کی فراہمی کے لیے الگ جگہ مختص کی اور وہاں دعاؤں کی کتابوں اور زائرین کو درکار ديگر خدمات کی موجودگی کو یقینی بنایا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: