روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سیکریٹری جنرل کا زائرین کو خدمات فراہم کرنے والے مواکب کو خراجِ تحسین

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سیکریٹری جنرل سید مصطفی مرتضیٰ آلِ ضیاء الدین نے زائرین کو ہمہ وقت خدمات فراہم کرنے والے حسینی مواکب اور ہیئات کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

انھوں نے ان خیالات کا اظہار امام حسن(ع) ہال میں روضہ مبارک کی جانب سے حسینی مواکب و ہیئات کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس تقریب میں روضہ مبارک کے متعدد شعبہ جات کے سربراہان سمیت بڑی تعداد میں مواکب کے منتظمین شریک ہوئے۔

اپنے خطاب میں سیکریٹری جنرل نے سال بھر امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے زائرین کی خدمت کرنے والے مواکب کے منتظمین تک روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی کا دعاؤں، نیک تمناؤں اور دلی شکریے کا پیغام پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ دینی مناسبات خصوصاً ماہِ رمضان المبارک کے دوران مواکب کی جانب سے انجام دی جانے والی خدمات، امام حسین(ع) کی عظیم تحریک میں اخلاص کی اس روایت کی عملی مثال ہیں جو اس حسینی مشن کا خاصہ رہی ہے اور یقینًا یہ خدمات رضائے الٰہی کے حصول کا ذریعہ ہیں۔

سید آلِ ضیاء الدین نے مزید کہا کہ یہ مقدس خدمت، شعائرِ حسینیہ کی اُس درسگاہ سے پھوٹتی ہے جسے مواکب کے منتظمین نے اپنے آبا و اجداد سے فطری طور پر وراثت میں حاصل کیا، اور یہی شعائرِ حسینیہ سے جڑے رہنے کا روشن ترین پہلو ہے۔

اپنی گفتگو کے اختتام پر انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حسینی مشن کی خدمت اور اس امانت کے ساتھ وفاداری کے طور پر روضہ مبارک حضرت عباس(ع) حسینی مواکب و ہیئات کی ہر ممکن وسائل کے ساتھ مکمل معاونت جاری رکھے گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: